• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بلدیہ کراچی کے تحت کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافہ

ندیم خان

 بلد یہ عظمٰی کراچی شہر میں کھیلوں کے فروغ اورکھیل کے میدانوں کو کھلاڑیوں سے آباد کرنے کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے ۔ اس سلسلے میںامسال جشن آزادی کے موقع پرمیئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر بلدیہ عظمٰی کراچی کے محکمہء ثقافت و کھیل کے زیر اہتمام شہر کے مختلف کھیلوں کے مراکز پر 15مختلف کھیلوں کے مقابلو ں کے ایم سی اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔میٹرو پولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن نے کھیلوں سے دلچسپی کا عملی مظاہرہ دکھایا اور مذکورہ اسپورٹس فیسٹول میںنہ صرف محکمہء ثقافت و کھیل کے عملے بلکہ کھیل کے میدانوں ، اسپورٹس کمپلیکسز اور کورٹس پر بہ نفس نفیس موجود رہے اور متعلقہ افراد کی مسلسل حوصلہ افزائی کرتے رہے ۔اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے محکمہء ثقافت و کھیل کے زیر اہتمام ناظم آباد جیمخانہ کے نو تعمیر شدہ بیڈ منٹن کورٹ میں تین روزہ کے ایم سی اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیاجس میں مینز سنگلز، ویمن سنگلزاور مکسڈ ڈبلز کے ایونٹ میں 96کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس ، خورشید احمد شاہ نے کیا ۔بلدیہ عظمٰی کراچی کی جانب سے مذکورہ ٹورنامنٹ کے انعقاد سے بیڈ منٹن کے کھلاڑیوں میں خاصا جوش و خروش دکھائی دیا۔ٹورنامنٹ کےمینز سنگلز فائنل میں طلحٰہ علی چودھری نےسید عمران علی کو شکست دی خواتین سنگلز فائنل میں مریم حنیف نے روشین اعجاز کو ہرایا۔ مکسڈ ڈبلز فائنل میں وقاص احمد اور روشین اعجاز نے سید عمران اور مریم حنیف کو شکست سے دوچار کیا۔تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی پروفیسر اعجاز احمد فاروقی، سیکریٹری آرٹس کونسل آف پاکستان نے مینز سنگلز اور ویمن سنگلز کے کامیاب کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیا ں تقسیم کیں ۔ مکسڈ ڈبلز کے فائنل کے فاتحین کو ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس خورشید احمد شاہ نے نقد انعامات تقسیم کئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر اعجاز فاروقی نے کہا کہ کھلاڑیوں نے فائنل میں جس مہارت اور پھرتی کا مظاہرہ پیش کیا ہے وہ اعلٰی سطح کے مقابلوں سے کسی طوربھی کم نہیں ،ان کھلاڑیوں کو حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے جس سے یہ کھلاڑی شہرکا سرمایہ ہیں نہ صرف شہر کا بلکہ ملک کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔جس سے شہر میں قائم بلدیہ عظمٰی کراچی کے گرائونڈز اور اسپورٹس کمپلکس کوصرف کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے فعال کیا جارہا ہے جس سے شہر بھر کے کھلاڑیوں کوکھیلوں کی سرگرمیوں کے مزید مواقع مسیر ہوسکیں گے۔ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس جمیل احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم الدین خان، سینیئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن وسیم ماجد، بیڈمنٹن کوچ اور سابقہ قومی کھلاڑی سید اسداللہ علیم،محمد توصیف صدیقی، محمد اکرم ، محفوظ احمد خان، ایس ، اے فہیم ، ڈاکٹر عارف حفیظ، امجدعلی،دیگر اسپورٹس آرگنائزرز اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی ، جنید رحیم نے میچ ریفری جبکہ نظامت کے فرائض شاہد نواب سے سر انجام دیئے۔

تازہ ترین
تازہ ترین