• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریاست جنوبی ڈکوٹا میں برفباری کا طوفان


امریکی ریاست جنوبی ڈکوٹا میں برفانی طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برفباری کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا جبکہ سیکڑوں پروازیں بھی منسوخ کرنا پڑیں جس کے باعث نیو ایئر کی چھٹیاں منانے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

خراب موسم کے باعث مختلف علاقوں میں 5 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

دوسری جانب کئی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں ۔

شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


تازہ ترین