امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہےکہ اوباما کے گھر کے گرد واقع سکیورٹی دیوار جیسی دیوار ہمیں امریکا کے گرد بنانی ہے۔
امریکی صدر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں سابق صدر اوباما اور ان کی اہلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دس فٹ کی دیوار سابق امریکی صدر اوباما کے گھر کے گرد موجود ہے، ہمیں بھی امریکا کے لئے ایسی ہی دیوار کی ضرورت ہے، بس فرق اتنا ہے کہ امریکا کے گرد بنائی جانے والی دیوار تھوڑی بڑی ہوگی۔
ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس طرح اوباما کے گھر کے گرد دیوار اس کی حفاظت کے لئے ہے اسی طرح امریکا کے گرد دیوار سے امریکاکوتحفظ ملے گا۔
دوسری جانب اوباما کے ایک پرانے پڑوسی نے ان کے گھر کے باہر کسی بھی دیوار کے ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوباما کے گھر کے ارد گرد کوئی دیوار موجود نہیں تاہم ایک آہنی باڑ ضرور ہے جو کہ یہاں ہر گھر کے باہر لگا ہے۔
واضح رہے مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار بنانے پر بضد ہیں اوردیوار بنانے کا پہلا ٹھیکہ ریاست نبراسکا کی بدنام کمپنی کو دے دیا گیاہے جو میکسیکو کے ساتھ سرحد کے ایک حصے پر سکیورٹی دیوار تعمیر کرے گی۔
ٹرمپ نے میکسیکو سے مہاجرین کی امریکا آمد کی روک تھام کیلئے دیوار کی تعمیر کیلئے مختص پانچ ارب ڈالر کی سینیٹ سے منظوری تک شٹ ڈاؤن جاری رہنے کا بھی عندیہ دیا تھا۔