• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے،واقعے میں 41 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

جاوا میں شدید بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا، لاپتہ ہونے والوں کی تلاش کے لیے ریسکیو اہلکاروں کی کوششیں جاری ہے۔

حکام کے مطابق بارش، بجلی کی معطلی اور سڑکوں کی خراب حالت کے باعث ریسکیو کے کام میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ریسکیو حکام نے متاثرہ علاقے سے 61 افراد کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

تازہ ترین