• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے ریاستی دہشت گردی میں اسرائیل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، گزشتہ سال بھارتی فورسز نے 375 نہتے کشمیریوں کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق مودی سرکار کی نگرانی میں کشمیریوں پر بربریت کی انتہا کی گئی۔

2018 ء میں بھارتی فورسز نے 375کشمیریوں کو شہید کیا، ان شہداء میں 10خواتین اور 35کم عمر لڑکے شامل ہیں۔

اس کے مقابلے میں اسرائیلی فوج نے مختلف مواقع پر 312 فلسطینیوں کی جانیں لیں۔

اسرائیلی فوج نے گزشتہ سال مغربی پٹی میں 270 اور مغربی کنارے میں 42 فلسطینیوں کو شہید کیا۔

تازہ ترین