آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ16؍جمادی الاوّل 1440ھ 23؍جنوری 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے سال کا آغاز ہر کوئی اپنے اپنے انداز سے کر رہا ہے ، کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے سال کی شروعات اپنے اہل خانہ کے ساتھ کی ہیں ۔

قومی کرکٹرز محمد حفیظ اور وہاب ریاض نے اپنی فیملی کے ساتھ نئے سال کو خوش آمدید کہا اور فیملی ڈنر کیا ۔

محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئرکر کے اپنے مداحوں کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


وہاب ریاض اور اُن کی اہلیہ نے بھی نئے سال کے آمد کے موقع پر مداحوں کیلئے تصویر شیئر کی۔


بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ سڈنی میں نئے سال کو خوش آمدید کیا۔


اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو ان دنوں دبئی میں ہیں جہاں انہوں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ نئے سال کی شروعات کیں۔


پاکستانی انٹرنیشنل وویمن کرکٹر کائنات امتیاز ان دنوں باکو میں سیاحت کر رہی ہیں انہوں نے وہاں نیو ایئر کی تقریبات میں حصہ لیا ۔


سابق کپتان شعیب ملک نے بالوں کے نئے اسٹائل کے ساتھ اپنے مداحوں کے لیے سال کی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

View this post on Instagram

Naya saal mubarak dosto

A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik) on



Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں