ہالی وڈ کی بلاک بسٹر ایکشن کامیڈی سائنس فکشن فلم سیریز "مین اِن بلیک"کی اگلی فلم "مین اِن بلیک"4کا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کر دیاگیا ۔
کولمبیا پکچرز کی تیار کردہ"مین اِن بلیک"فرنچائز کی1997،2002اور2012میں ریلیز کی جانیوالی تینوں کڑیاں مداحوں میں بے پناہ مقبول ہوئیں ، اور یہی وجہ ہے کہ اب اس سلسلے میں مین اِن بلیک 4بھی ریلیز کی جا رہی ہے جو آئندہ سال جون میں سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔
ہدایتکار ایف گیری گرے کی اس نئی فلم مین اِن بلیک؛اسپن آفکی کاسٹ میں مرکزی کردار کرِس ہیمسورتھ اور لیام نیسن نبھا رہے ہیں ۔
فلم کی دیگر کاسٹ میں ٹیسا تھامسپن ،ربیکا فرگیوسن ،ایما تھامپسن ،سرتاج گریوال،مائیکل برہان،اسٹیفن سیمپسن اور کمیل ننجیانی سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں ۔
سنسنی خیز سائنس فکشن فلم کی کہانی ایک بار پھر خطرناک ایلیئنز کے گرد گھوم رہی ہے جن سے دنیا کو بچانے کے لئے خلائی مخلوق کے خلاف کاروائی کرنیوالی ایجنسی میدان میں آتی ہے۔
مداح اس فلم کے بے چینی سے منتظر ہیں جورواں سال 14جون کو کولمبیا پکچرز اور سونی پکچرز کے تحت نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔