• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صادق آباد میں میاں، بیوی، بچے کا اینٹیں مار کر قتل

رحیم یارخان کے علاقے صادق آباد میں ایک مکان کے کمرے سے میاں، بیو ی اور بچے کی لاشیں ملی ہے، سفاک قاتولوں نے تینوں افراد کو اینٹیں مار کر قتل کیا۔

علاقہ اے ایس پی حفیظ بگٹی کے مطابق صادق آباد کے علاقے ٹبی بگاور میں مکان سے بچوں کے رونے کی آواز آنے پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے وہاں پہنچ کر مکان کا تالہ توڑا۔

مذکورہ مکان سے 3افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں،مقتولین میں شوہر غلام عباس، اس کی بیوی بشریٰ اوران کا 7سالہ بیٹا عمیر شامل ہے۔

تینوں مقتولوں کو اینٹیں مار کر قتل کیا گیا، مکان سے ایک زخمی بچہ بھی ملا ہے جبکہ تین دیگربچے بھی موجودتھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے اور مزید تفتیش جا ری ہے۔

تازہ ترین