• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال کا پہلا دن، 100 انڈیکس میں929 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سال کے پہلے دن تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا،ہنڈریڈ انڈیکس 929 پوائنٹس اضافے پر بند ہوا۔

کاروبارکے دوران ایک موقع پر ہنڈریڈ انڈیکس 38ہزار 46 پوائنٹس پر پہنچاتاہم دن کے اختتام پر 37ہزار 995 پر بند ہوا۔

شیئر باز ار میں 2019ء کا پہلا دن انتہائی مثبت رہا ،انڈیکس 929 پوائنٹس اضافے پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس 999 پوائنٹس اضافے سے 38ہزار46تک گیااوردن کے اختتام پر 37ہزار 995 پر رک گیا۔

کاروباری دن میں سوا چار ارب روپے مالیت کےتقریبا 10کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے ، کاروباری دن میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 159ارب روپے اضافے سے 7ہزار852 ارب روپے ہوگئی۔

تازہ ترین