• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بالی ووڈ کنگ، شاہ رخ کا چوری کرنے کا اعتراف

لامحدود بینک بیلنس کے مالک بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ نے بھی چوری کرنے کا اعتراف کرلیا۔


جی ہاں، بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رُخ خان نے ایک انٹرویو کے دوران چوری کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار میں اپنی کار میں کہیں جارہا تھا کہ میری کار کا ٹائر پنکچر ہوگیا میں نے ٹائر خود ہی تبدیل کر لیا تاہم اسی وقت دوسرا ٹائر بھی پنکچر ہو گیا، گاڑی میں دوسرا ٹائر موجود نہیں تھا لہٰذا میں نے جلدی سے وہاں کھڑی ایک اور کار کا ٹائر نکال کر اپنی کار میں لگالیا۔

اتفاق سے اس کار کا ماڈل بھی وہی تھا جو میرا تھا ۔کنگ خان نے کہا میں ٹائر چرانا نہیں چاہتا تھا لیکن اس وقت صورتحال ایسی تھی کہ مجھے یہ کرنا پڑاتاہم میں نے ایک شکریہ کا نوٹ اس کار پر ضرور چھوڑ دیا تھا۔

تازہ ترین
تازہ ترین