• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ : ریلوے اسٹیشن پر چاقو سے حملہ، 3 افراد زخمی

برطانیہ کے ریلوے اسٹیشن پر چاقو سے مسلح شخص کے حملے میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ، حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم ذہنی مریض ہے جس کا آبائی تعلق صومالیہ سے ہے۔

واقعہ مانچسٹر کے وکٹوریا ٹرین اسٹیشن پر پیش آیا، جہاں ملزم نے چاقو کے وار سے 3 افراد کو زخمی کر دیا، زخمیوں میں ایک پولیس اہلکار اور ایک خاتون بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی دہشت گردی کے تناظر میں تفتیش کی جارہی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 2018ء لندن کے لیے خونی سال رہا، گزشتہ برس 132 افراد قتل ہوئے جن میں سے 70 افراد کو  چاقو کے وار سے قتل کیا گیا۔

تازہ ترین