• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی: نسل پرست نے تارکین وطن پر گاڑی چڑھا دی، 4 زخمی

جرمنی میں نسل پرست شخص نے تارکین وطن کے گروپ پر گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ۔

جرمن پولیس کے مطابق بوتورپ شہر میں ایک شخص نے نئے سال کی خوشیاں منانے والے تارکین وطن کے گروپ پر گاڑی چڑھا دی۔

گاڑی کے ڈرائیور نے نسلی منافرت کے نعرے بھی لگائے اور فرار ہوگیا، پولیس نے 50سالہ ڈرائیور کو قریبی علاقے سے گرفتار کر لیا۔

واقعے میں 4تارکین وطن زخمی ہوئے جن کا تعلق شام اور افغانستان سے ہے، واقعے کی نسلی منافرت کے تناظرمیں تفتیش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین