• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Web Desk
Web Desk | 02 جنوری ، 2019

بھارت میں لاکھوں خواتین نے انسانی زنجیر کیوں بنائی؟

جمہوریت کے علمبردار بھارت میں لاکھوں خواتین نے صنفی عدم مساوات کے خلاف 620 کلومیٹر طویل انسانی ہاتھوں کی زنجیر بناڈالی۔

یہ احتجاج ریاست کیرالہ میں قائم سبریمالا مندر میں خواتین کے داخلے پر پابندی کےخلاف کیاگیا۔

احتجاج کے دوران انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے والی لاکھوں خواتین صنفی امتیاز ختم کرکےمساوی حقوق دینے کا مطالبہ کرتی رہیں۔

منتظمین کادعویٰ ہےکہ احتجاج میں تقریباً پچاس لاکھ خواتین نے کیرالہ کی تمام قومی شاہراہوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی۔

بھارتی سپریم کورٹ نے ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے خواتین کے مندر میں داخلے پر پابندی کے خلاف فیصلہ دیا تھا، اس کے باوجود بھی خواتین کو مند رمیں جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔