• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ میں طالبعلم اغواء کے بعد قتل، 2 ملزمان گرفتار

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ایک ماہ پہلے اغوا ہونے والے ساتویں جماعت کے طالب علم کو قتل کر دیا گیا۔

بچے کی لاش جھاڑیوں سے برآمد ہوئی ہے جبکہ اغوا کار محلے دار نکلے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان نے بچے کی رہائی کے لیے ایک کروڑ روپے تاوان مانگا تھا، رقم نہ ملنے پر بچے کو قتل کر دیا ۔

گوجرانوالہ میں ایک ماہ قبل اغواء ہونے والے ساتویں جماعت کے طالبعلم حنظلہ عرفان کو قتل کر دیا گیا، ملزمان نے حنظلہ عرفان کی رہائی کے بدلے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا،جو مقتول کے محلے دار ہیں،بچے کے گھر والوں نے ملزمان کی تلاش میں مدد دینے والے کے لیے 10لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان بھی کر رکھا تھا۔

پولیس کے مطابق گرجاکھ سے تاوان کے لیے اغواء ہونے والے ساتویں جماعت کے طالبعلم کو قتل کر دیا گیا ہے۔

حنظلہ عرفان کو ایک ماہ قبل گھر کے باھر سے اغواء کیا گیا ملزمان نے رہائی کے عوض ایک کروڑ روپے تاوان مانگا تھا رقم نہ ملنے پر بچے کو قتل کر دیا۔

پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان فیصل اور قاسم کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان مقتول کے محلہ دار ہیں،جن کی نشاندہی پر نوشہرہ ورکاں کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئی حنظلہ کی لاش بھی برآمد کر لی گئی ہے جسے پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین