• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیرالہ، پولیس نگرانی میں سبریمالا مندر میں2 خواتین داخل


انتہا پسندوں کے احتجاج کے باوجود بھارتی ریاست کیرالہ میں دو خواتین پولیس کی نگرانی میں سبریمالا مندر میں داخل ہوگئیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پہلی بار 50 سال سے کم عمر کی خواتین سبریمالا مندر میں داخل ہوسکی ہیں ،سیاہ لباس پہنی خواتین رات گئے پولیس کی نگرانی میں سبریمالا مندر پہنچیں اور عبادات کیں۔

واضح رہے کہ ستمبر میں عدالت کی جانب سے اجازت ملنے کے باوجود انتہا پسندوں نے مندر میں خواتین کے داخلے پر پابندی لگا رکھی ہے جس کے بعد کیرالہ کے وزیر اعلیٰ نے پولیس کو احکامات دیئے ہیں کہ وہ مندر آنے والی مزید خواتین کوتحفظ فراہم کرے۔

تازہ ترین