آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ16؍جمادی الاوّل 1440ھ 23؍جنوری 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی خاتون کا لاہور کے نجی اسپتال میں موٹاپے کا آپریشن ہوا ہے،37سالہ بھارتی خاتون مولی ساسن کا وزن 140 کلو ہے ۔

لاہور کے نجی اسپتال کے ڈاکٹروں نے بھارتی خاتون کا دوبارہ آپریشن کرکے معدہ چھوٹا کیا ہے ۔

خاتون کے معالج ڈاکٹر معاذ کے مطابق بھارتی خاتون نے 2013 ءمیں بھارت کے شہربمبئی میں پہلا آپریشن کرایاتھا ، موٹاپے کی وجہ سے مولی بلڈ پریشر اور شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس آپریشن کے بعد مولی کا وزن 6ماہ کے دوران کم ہوجائے گا،اس بات کی خوشی ہے کہ اب پاکستانی ڈاکٹروں پر دوسرے ممالک کے مریض اعتماد کر رہے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں