• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ روپے کی قدر گرا کربھی برآمدات میں اضافہ نہ ہوا‘‘

حکومتی ترجمان برائے معاشی امور فرخ سلیم کا کہنا ہے کہ ہم بیماری کا علاج نہیں کر رہے، علامات کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں، روپے کی قدر گرا کربھی برآمدات میں اضافہ نہ ہوا۔

ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے فرخ سلیم کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں 30 فیصد کمی کر کے بھی برآمدات میں اضافہ نہیں کرسکے، حکومتی حکمت عملی کام نہیں کر رہی، متبادل حکمت عملی سوچنا ہوگی۔

فرخ سلیم نے بتایا کہ ہم تجارتی خسارہ کنٹرول نہیں کر پا رہے اور اس کی وجہ سے دوست ممالک سے پیکج کی ضرورت پڑتی ہے، انہوں نے کہا کہ دوست ممالک سے امداد ہمیں ایک سال کے قرض کی صورت میں مل رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دوست ممالک سے لی جانے والی امداد کا سود بھی دینا پڑے گا۔

تازہ ترین