• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کمر کی تکلیف آٹھ سال سے ہے۔

ویرات کوہلی دو روز قبل آسٹریلیا سے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیلے جانے والے میچ میں کمر ک درد کا شکار ہوئے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ یہ تکلیف میرے لئے نئی نہیں ہے بلکہ اس کا اور میرا ساتھ 2011 سے ہے مگر میں اس کو سر پر سوار نہیں کرتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس جب کام زیادہ ہوتا ہے تو تکلیف بڑھ ضرور جاتی ہے مگر دو سے تین میں ٹھیک بھی ہو جاتی ہے۔‘

واضح رہےآسٹریلیا سے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روزویرات کوہلینے آسانی سے 74 رنز بنائے مگر پھر مچل اسٹارک کی گیند کو سنگل کیلئےہک کرنے کے بعد انہیں کمر میں تکلیف شروع ہوگئی۔

انہوں نے ڈریسنگ روم کی جانب اشارہ کرکے فزیو پیٹرک کو بلایا جنہوں نے وکٹ پر ٹریٹمنٹ کی، مگر وہ مزید 7 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔کوہلی اس سے قبل بھی اس تکلیف کا شکار رہ چکے ہیں۔

تازہ ترین