• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

وزیراعظم عمران خان کے استاد میجر جیفری انتقال کر گئے

وزیراعظم عمران خان کے استاد میجر جیفری ڈوگلس لینگ لینڈز 101 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

میجر جیفری ڈوگلس لینگ لینڈ ایچی سن کالج لاہور میں عمران خان کے استاد تھے،وہ اس تعلیمی ادارے سے 25 سال تک وابستہ رہے۔

وہ اکتوبر 1917ء میں پیدا ہوئے،انہوں نے گزشتہ برس اپنی 100 ویں سالگرہ منائی تھی،وہ 101 سال کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کرگئے۔

انہوں نے کبھی پاکستان کو نہیں چھوڑا، پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے میجر جیفری کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک عظیم استاد اور انسان سے محروم ہو گیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین