• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہمند ڈیم کا ٹھیکہ مشیر تجارت کی کمپنی کو دینے پر چیئرمین واپڈا کا موقف

مہمند ڈیم کا ٹھیکہ مشیر تجارت عبدالرزاق داود کی کمپنی کو دینے پر چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کا موقف سامنے آگیا۔

میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین واپڈا نے کہا کہ مہمند ڈیم کا مرکزی پارٹنر چائنا گزوبا ہے جبکہ ڈیسکون کمپنی کا30 فیصد شیئر ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ ایک پارٹنر کی حیثیت سے کسی کمپنی کے پاس 10 ارب روپے مالیت کی تعمیر کا تجربہ ہونا ضروری ہے جو ڈیسکون کے پاس ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کا کہنا تھا کہ ڈیسکون کمپنی نے سدپارہ اور میرانی ڈیم بھی تعمیر کیے ہیں، مہمند ڈیم اور اس کا پاور ہائوس 5 سال تک مکمل ہو گا، منصوبے پر لاگت کا کل تخمینہ 310 ارب روپے تک ہے۔

انہوں نےکہا کہ حکومتی عہدیدار کی کمپنی کا ٹھیکا دینا مفاد کا ٹکراو نہیں،ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ کمپنی کس کی ملکیت ہے۔

چیئرمین واپڈا نے یہ بھی کہا کہ ٹھیکا دیتے وقت صرف پیپرا رولز ، فڈک رولز اور پی سی رولز دیکھے جاتے ہیں، ڈیسکام کو ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکا دینے کو مفادات کا ٹکراؤ نہیں سمجھتے۔

تازہ ترین