آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 22؍ شوال المکرم 1440ھ 26؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز کے 2 فاسٹ بولرز اور دنیا ئے کرکٹ کے نمبرون بیٹسمین ویرات کوہلی آمنے سامنے آگئے،بھارتی کپتان کو ایسی بولنگ کرائی کہ وہ بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔

لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام سے شناخت بنانے والے فاسٹ بولرز حارث روف اور سلمان ارشاد بھارتی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں پہنچ گئے۔


سڈنی کرکٹ گرائونڈ پر ہونے ٹریننگ سیشن میں دونوں فاسٹ بولر نے اپنی گیند بازی کے جوہر دکھائے اور دنیا کے نمبر1 بیٹسمین اپنی بولنگ سے حیران کردیا۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ کل سے سڈنی کرکٹ گرائونڈ پر شروع ہوگا،اس حوالے سے ہونے والے ٹریننگ سیشن میں آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے سلمان ارشاد نے نمبر ون بیٹسمین اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو بولنگ کی، لاہور قلندرز کی دریافت حارث روف نے بھی ویرات کوہلی اور دیگر کھلاڑیوں کو بولنگ کی۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی لاہور قلندرز کے فاسٹ بولرز کے معترف ہو گئے،انہوں نے سلمان ارشاد اور حارث رؤف کی بولنگ کو سراہا۔

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔

کشمیری نوجوان سلمان ارشاد کا بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو بولنگ کرانا خواب تھا جو پورا ہوگیا، دونوں کو بھارتی نیٹ پر بولنگ کراتا دیکھ کر خوشی ہوئی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں