• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپ ٹائون: سرفراز گزشتہ میچ کی بیٹنگ لائن سے فتح کیلئے پرامید

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے گزشتہ میچ کی بیٹنگ لائن اور 3 فاسٹ بولر ز سے کیپ ٹائون ٹیسٹ جیتنے کا لائحہ عمل ترتیب دے دیا۔

کیپ ٹائون میں پریس کانفرنس کے دوران سرفراز احمد نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے بیٹنگ لائن میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔


ان کا کہناتھاکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں 3 فاسٹ بولرز کے ساتھ کھیلیں گے جب کہ پچ کو دیکھتے ہوئے ایک اسپنر ٹیم میں شامل ہو گا۔

قومی کپتان نے ٹیم میں تبدیلی کی خبروں پر مسترد کردیا اور کہا کہ ہماری بیٹنگ لائن اپ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، پلئینگ الیون میں 6 بیٹسمین برقرار رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بیٹسمینوں کے رنز کرنے سے ہی بہتر پوزیشن میں ہوں گے، دوسرے ٹیسٹ میں بیٹنگ لائن اچھا کھیلے گی اور سیریز میں باؤنس بیک کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رنز اچھے ہوں تو ہمارے بولرز مخالف ٹیم کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل ان فٹ ہونے کے باعث ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو چکے ہیں جبکہ محمد عباس دوسرے ٹیسٹ کے لیے فٹ ہیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ کل سے پچ آج مختلف دکھائی دے رہی ہے، یاسر شاہ کیپ ٹاؤن کی پچ پر وکٹیں حاصل کر سکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزید کہا کہ محمدعباس اور ورنن فلینڈر کا موازنہ نہیں، عباس نے ابھی کرئیر کا آغاز کیا ہے، امید ہے فلینڈر کی طرح محمد عباس بھی نیولینڈز میں بولنگ انجوائے کرے گا۔

پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں بلے بازوں کی ناکامی کے بعد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ڈریسنگ روم میں کپتان اور سینئر کھلاڑیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مکی آرتھر نے ڈریسنگ روم میں چیزیں بھی اٹھا اٹھا کر پھینکی تھیں تاہم چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے اس قسم کی خبروں کی تردید کی تھی۔

ہیڈ کوچ مکی آرتھر کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے لیے اسد شفیق کی جگہ محمد رضوان کو کھلانے کے خواہشمند تھے لیکن کپتان سرفراز احمد تجربہ کار بلے باز اسد شفیق کو کھلانے پر بضد ہیں۔

موجودہ قومی ٹیم میں اس وقت اسد شفیق ہی واحد بلے باز ہیں جنہوں نے جنوبی افریقا میں ٹیسٹ سنچری اسکور کر رکھی ہے۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے کیپ ٹاؤن میں شروع ہو گا۔

تازہ ترین