آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل12؍ذیقعد 1440ھ 16؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے اماراتی شہری کی اپیل مسترد کرتے ہوئے غلط خبریں پھیلانے پر دس سال قید اور دس لاکھ درہم جرمانے کی سزا کو برقرار رکھا ہے۔

یونین سپریم کورٹ کے مطابق ملزم احمد منصور الشاہی کی غلط خبریں اور معلومات مملکت اور اس کی خارجہ پالیسی کے منافی اور نقصان کا باعث بنیں۔

عدالت نے ملزم کے زیر استعمال تمام کمپیوٹرز، موبائلز اور دیگر آلات ضبط کر کے اس کا تمام ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

عدالت نے ملزم کو دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ تعاون کے الزامات سے بری کر دیا ہے۔

مئی 2018ءابوظبی کی یونین اپیل کورٹ نے من گھڑت خبریں شائع کرنے اور سوشل میڈیا پر پھیلانے الزامات ثابت ہونے پر الشاہی کو سزا سنائی تھی۔

ملزم نے فیصلے کے خلاف یونین سپریم کورٹ سے رجوع کیا جہاں پانچ سماعتوں کے بعد اُس کی اپیل مسترد کرتےہوئے فیصلے کو برقرار رکھا گیا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں