• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، بھارت کو اربوں ڈالرز کے 37جدید ہیلی کاپٹرز فراہم کریگا

بھارت کا جنگی جنون مسلسل جاری ہے ، 6بلین ڈالرزمالیت کے امریکی ساختہ 15 چینوک اور 22اپاچی ہیلی کاپٹرز مارچ میں بھارتی ایئرفورس کے حوالے کردیئے جائیں گے۔

بھارتی میڈیاکےمطابق امریکی ساختہ یہ چینوک اوراپاچی ہیلی کاپٹرز دو ماہ بعد بھارت کوملیں گے، واضح رہے کہ بھارت نےامریکاسے3بلین ڈالرزمالیت کے15چینوک اور 22اپاچی ہیلی کاپٹرزخریدےہیں۔

جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نےمزید6اپاچی ہیلی کاپٹرزکی بھارت فراہمی کی منظوری دیی ہے۔ان ہیلی کاپٹرز کی فراہمی سے بھارت کی جنگی صلاحیتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

چینوک ہیلی کاپٹرز چندی گڑھ ایئربیس جب کہ اپاچی ہیلی کاپٹرزغازی آبادکی ہندون ایئربیس پررکھےجائیں گے۔

تازہ ترین