• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے سال کے موقع پر انڈونیشیا میں لینڈسلائیڈنگ سے 15افراد ہلاک جبکہ بیس لاپتہ ہیں۔

خبرایجنسی کےمطابق انڈونیشیا کے مغربی جاوا کے ایک گاوں سوکابومی میں شدید بارشوں کے باعث گذشتہ روز پہاڑ سے مٹی کا تودہ گرپڑا جس کے نتیجے میں گاوں کے 30گھر تودے تلے دب گئے، اس واقعے میں پندرہ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 20افراد آخری خبروں کے آنے تک لاپتہ تھے۔

لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔تاہم ضروری آلات اور مشینوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تازہ ترین