• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناسا کا خلائی مشن پراسرار سیارچے تک پہنچنے میں کامیاب

ناسا کا خلائی مشن پراسرار سیارچے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔خلائی جہاز’نیوہورائزن‘ نے برفیلے سیارچے ’ الٹیما ٹولی‘ کی تصویر بھی بھیجی ہے۔

’نیوہورائزن‘ نے چار ارب سال دوری سے نہ صرف اپنی خیریت کا پیغام بھیجا بلکہ ایک برفیلے سیارچے ’ الٹیما ٹولی‘ کی تصویر بھی روانہ کی ہے ۔2006 میں زمین سے روانہ کئے گئے نیوہورائزن نے 2015 میں پلوٹو کا فلائی بائے کیا تھا اور اب یہ زمین سے چار ارب میل کے فاصلے پر موجود ہے۔

اور اس کا سگنل زمین تک آنے میں چھ گھنٹے آٹھ منٹ لگتے ہیں۔ یہ خلائی جہاز پلوٹو کی حیرت انگیز تصاویر اور معلومات بھی بھیج چکا ہے۔جان ہاپکنز یونیورسٹی، میری لینڈ کے شعبہ اطلاقی طبعیات میں موجود اسکے کنٹرولرز نے اپنی اس کامیابی کافی مسرت کا اظہار کیا۔مشن کے آپریشن منیجر ایلس بائومین کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت زیادہ دوری پر موجود فلائی بائے کی تکمیل کی ہے۔

تازہ ترین