• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ عہدے کے مطابق ذہنی سطح بلندنہیں کرپائے، مٹ رومنی

امریکا کے نومنتخب ریپبلکن سینیٹر اور 2012میں صدر بارک اوبامہ کے مقابلے میں ری پبلیکن صدارتی امیدوار مٹ رومنی نے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ عہدے کے مطابق اپنی ذہنی سطح بلندنہیں کرپائے ہیں.

انھوں نے کہا کہ ٹرمپ کےبیانات اوراقدامات سےدنیابھرمیں مایوسی پھیلی ہے ۔ ایک امریکی اخبار میں اظہارخیال کرتے ہوئے ریپبلکن سینیٹر مٹ رومنی کا کہنا تھا کہ یہ سب جانتے ہیں،کہ ٹرمپ کی بطور صدرنامزدگی میرا، انتخاب نہیں تھی۔

کسی بھی ملک کا صدر قوم کے عوامی تشخص کواجاگرکرتاہے،گذشتہ 2سالوں میں بالخصوص دسمبرکے مہینے میں امریکی صدرکےاقدامات سےظاہر ہوتا ہے کہ وہ عہدےسےذہنی مطابقت پیدا نہیں کرپائے ہیں۔

ٹرمپ کی صدارت میں گہری تنزلی دسمبر میں آئی،ان کا کہنا تھا کہ وہ ٹرمپ کے ہر ٹوئٹ اور ہرفالٹ پر کمنٹ کرنا نہیں چاہتے،مگر جمہوری اداروں کیخلاف،نسل پرستانہ،جنسی،اینٹی امیگرینٹ اور غیردیانتداراقدامات اور بیانات پر ضرور بولیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ منقسم ،آزردہ،غصےمیں بھری قوم کیلئےباکردار صدارتی قیادت ناگزیر ہے۔

تازہ ترین