• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ، 1شخص زخمی

پنجاب کے دارالخلافہ لاہور کی سیشن کورٹ کے باہر صبح سویرے نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والا شخص محمد زاہد پیشی پر آیا تھاکہ اس پر پر دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔

واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والے زاہد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زاہد پسند کی شادی کے کیس میں اپنی بہن کی طرف سے پیشی پر سیشن کورٹ آیا تھا۔

تازہ ترین