• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مندر میں خواتین کے داخلے پر بھارت میں ہنگامہ آرائی

بھارتی ریاست کیرالہ کے سبریمالا مندر میں دوخواتین کے داخلے پر ریاست بھر میں صورتحال کشیدہ ہو گئی،انتہا پسندوں اور مختلف تنظیموں کی کال پر ریاست بھر میں ہڑتال اور یوم سیاہ ہے۔


دو خواتین پولیس کی نگرانی میں رات کے اندھیرے میں سبریمالا مندر میں داخل ہوئیں اور عبادات بھی کیں جس کے بعد گزشتہ روز ہنگامہ آرائی شروع ہوئی تھی ،پرتشدد واقعات میں ایک خاتون ہلاک،15 افراد زخمی ہو گئےتھے۔

مقامی سیاسی جماعتوں،تنظیموں کی ہڑتال اور یوم سیاہ کو بی جے پی اور کانگریس کی بھی حمایت حاصل ہے۔

تین ماہ قبل ستمبر میں عدالت کی جانب سے اجازت ملنے کے باوجود انتہا پسندوں نے مندر میں خواتین کے داخلے پر پابندی لگا رکھی ہے جس کے بعد کیرالہ کے وزیر اعلیٰ نے پولیس کو احکامات دیئے ہیں کہ وہ مندر آنے والی مزید خواتین کوتحفظ فراہم کرے۔

تازہ ترین