• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا ٹاس ہار کر مایوس کن آغاز،آدھی ٹیم پویلین واپس

جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے جارہے دورے ٹیسٹ میں پاکستانی اوپنر ایک اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور 13 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان اور امام الحق آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

ٹیم کا اسکور جب 19 رنز ہوا تو تجربہ کار بیٹسمین اظہر علی 2 کے انفرادی اسکور پر اولیور کا شکار بنے، اسد شفیق نے کچھ مزاحمت کی مگر وہ بھی 20 رنز بنا کر ربادا کو اپنی وکٹ دے بیٹھے۔ بابر اعظم 2 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے پانچویں  کھلاڑی بنے۔

کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج کیپ ٹاؤن میں کھیلا جارہا ہے جس میں میزبان کپتان فاف ڈپلوسی نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی بیٹنگ لائن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، تاہم فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ محمد عباس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

کپتان سرفراز احمد کا ٹاس ہارنے کے بعد کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتنے میں کامیاب ہوتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔

تازہ ترین