• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی سزا معطلی کیلئے درخواست دائر

العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سزا معطلی کے لئے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردی گئی ۔

ذرائع کے مطابق دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اپیل پر فیصلے تک احتساب عدالت کی جانب سے 24 دسمبر کو سنائی گئی سزا معطل کی جائے اور نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کیے جائیں۔

اس سے قبل نواز شریف کے وکیل کی جانب سے سزا معطلی اور رہائی کی درخواست یکم جنوری کو دائر کی گئی تھی ، تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے درخواست کو نامکمل قرار دے کر واپس کردیا تھا۔

جس کے بعد نوازشریف کے وکلا کی جانب سے ان کی اپیل پر اعتراضات کو دور کرکے اسے ایک بار پھر اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں24 دسمبر کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی، جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین