• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی میں 4 کشمیری نوجوان شہید، 7 زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیاسروس کےمطابق ضلع پلوامہ کے علاقے ترال کے گاؤں گلشن پورہ میں بھارتی قابض فوج نے محاصرے اور گھر گھر تلاشی کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

دوسری جانب گلشن پورہ میں شہید کشمیریوں کےحق میں مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین پر بھارتی فوج نے پیلٹس گنوں سے فائر اور آنسو گیس کی شیلنگ کی

جس سے 7کشمیری زخمی ہوگئے۔

قابض انتظامیہ نے ترال، اوانتی پورہ، پام پورہ سمیت دیگر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔

تازہ ترین