• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

’’پارکس میں نماز سے روکنا بھارتی آئین کیخلاف ہے‘‘

بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج اور پریس کونسل آف انڈیا کے سابق چیئرمین جسٹس مرکنڈے کاٹجو مودی سرکار پر برس پڑے، سابق جج کا کہنا ہے کہ سرکار کا دماغ خراب ہوگیا ہے، ملک میں پاگل پن چل رہا ہے، چار سال کے دوران دنیا بھر میں ہندوستان کی ناک کٹوادی۔


نوئیڈا میں مسلمانوں کو پارکس میں نماز جمعہ پڑھنے سے روکنے پر مرکنڈے کاٹجو نے کہا کہ مسلمانوں کو کھلے میدان میں نماز کی ادائیگی سے روکنا بھارتی آئین کی خلاف ورزی ہے، اُن کا مزید کہنا تھا کہ جب راشٹریہ سیوک سنگھ۔ (آر ایس ایس) اپنے اجتماع کھلے پارکس میں کرسکتی ہے تو مسلمانوں کو کیوں روکا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ ہم پر ہنستے ہیں، گائے بھی گھوڑے اور کتے کی طرح جانور ہی ہے، اس میں کوئی ایسی خاص بات نہیں کہ اُسے پوجا جائے، گائے کی پوجا کرنا احمقانہ ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین