• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونحوا: مریضوں کیلئے کیب سروس شروع کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے بیمار افراد کو گھروں سے اسپتال منتقل کرنے کے لیے ایمرجنسی کیب سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایمرجنسی کیب سروس شروع کرنے کا فیصلہ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔

ڈاکٹر ہشام کا کہنا تھا کہ کیب سروس کے لیے محکمہ صحت کی گاڑیاں استعمال میں لائی جائیں گی۔

کیب سروس کے ذریعے مریضوں کو گھروں سے اسپتالوں میں منتقل کیا جاسکے گا، اس سروس سے دوردراز علاقوں کے مریضوں کو اسپتال پہنچانے میں آسانی ہوگی۔

تازہ ترین