• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہت شیٹھی کی فلموں کا بالی ووڈ میں انوکھا اعزاز

بھارتی ہدایت کار روہت شیٹھی نے فلمی دنیا میں انوکھا اعزاز اپنے نام کرلیا۔


جی ہاں، بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق روہت شیٹھی کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’سمبا‘ بھی ان کی گزشتہ فلموں کی طرح کھڑکی توڑ بزنس کررہی ہے اور فلم نے نہ صرف ریلیز کے 5 دنوں میں 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ہے بلکہ یہ فلم روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی آٹھویں فلم ہے جس نے 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا ہے۔

بالی ووڈ تجزیہ نگار ترن آدرش کے مطابق فلم’سمبا‘کے ساتھ ہدایت کار روہت شیٹھی نے بطور ہدایت کار بالی ووڈ میں سب سے زیادہ 100 کروڑ کی فلمیں بنانے کا ریکارڈ قائم کرلیاہے۔

واضح رہے کہ فلم ’سمبا‘ ریلیز کے پانچویں روز 100 کروڑ 24 لاکھ کا کھڑکی توڑ بزنس کرکے سپر ہٹ قرار پائی ہے جبکہ فلم کی کامیابی کا سفر مسلسل جاری ہے۔ فلم میں اداکار رنویر سنگھ اور سارہ علی خان نے مرکزی کردار اداکیا ہے جب کہ اجے دیوگن بھی اہم کردار میں نظر آئے ہیں۔

تازہ ترین