• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں چائنیز جوڑے کی ناراضگی پر پولیس کی دوڑیں



کراچی میں شارع فیصل پر چائنیز جوڑے کی باہمی ناراضگی پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ۔ایس ایچ او نے تھانے لاکر بڑی مشکل سے منایا۔

تفصیلات کے مطابق چین سے پاکستان پہنچنے والے مسٹر وانگ کی گاڑی میں بیٹھتے ہی اپنی چینی دوست سے کسی بات پر ناراضگی ہو گئی۔ مسٹر وانگ نے گاڑی شارع فیصل پر رکوادی اور دوست کے ساتھ جانے سے انکار کرتے ہوئے گاڑی سے اتر کر ڈرگ روڈ پر شاہراہ فیصل کے کنارے کھڑا ہوگیا۔

ساتھی لڑکی بھی گاڑی سے اتر کر منانے کی کوشش کرتی رہی۔ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر فارن سیکورٹی سیل کا عملہ بھی پریشان ہوکر انہیں گاڑی میں  بٹھانے کی کوشش کرتا رہا مگر وہ نہ مانا۔

مسٹر وانگ کو شارع فیصل پر سڑک پر کھڑے دیکھ کر اہلکاروں نے مزید سیکورٹی منگوالی۔ اسے منانے کے لئے ایس ایچ او شارع فیصل صفدر مشوانی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پہنچے۔

ایس ایچ او نے مسٹر وانگ اور ساتھی لڑکی کی منت سماجت کی اور تھانے لے آئے۔ ایس ایچ او نے انہیں کمرے میں بٹھایا، ٹھنڈا پانی پلایا۔

اس دوران ساتھی منانے میں کامیاب ہوگئے۔ مسٹر وانگ کا غصہ ٹھنڈا ہونے پر یہ جوڑا پولیس اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شارع فیصل تھانے سے چلا گیا۔

تازہ ترین