• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


آپ نے فلموں میں پولیس کو مجرموں کا پیچھا کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب ایسا ہی منظرامریکا میں اُس وقت دیکھنے کو ملا جب پولیس مجرم کا پیچھا کرتے دکھائی دی۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں جب پولیس اہلکار اپنی موبائل میں ایک کار کا پیچھا کر رہے تھے اورکئی گھنٹوں تک پیچھا کرنے کے بعدمجرم گاڑی سے اتر کر بھاگنے کی کوشش میں کچرے ڈبے میں گر گیا اور یوں پولیس نے مجرم کو دھر لیا۔

رپورٹ کے مطابق اہلکاروں نے یہ پولیس چیز قانون کی خلاف ورزی کرنے پر شروع کیا جو نہ صرف انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا بلکہ معمول کی چیکنگ پر رکنے اور لائسنس دکھانے کے بجائے بھاگ نکلا تھا ۔

انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین