• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے دارالحکومت تہران کے شہریوں نے ایک پر اسرار بدبوکی شکایت کی ہے، حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بدبو کا ذریعہ تلاش کرنے میں ان کی مدد کریں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تہران کےہزاروں شہریوں نے سوشل میڈیا پر شہر میں سلفر یا سڑی ہوئی مچھلی کی پھیلی ہوئی بو کی شکایت کی جس کے بعد فارسی میں ٹوئٹر پر بدبو، پراسرار بدبو، اور ناگوار بدبو کے ہیش ٹیگ گردش کرنے لگے۔

اس پراسرار بو سے لوگوں کو شدید پریشانی لاحق ہے، کئی بڑے اخبارات میں اس کے بارے میں خبریں شائع ہوئی ہیں تاہم اس کے بارے میں اب تک معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ کہاں سے پھیل رہی ہے۔

کچھشہریوں کا کہنا ہے کہ یہ انقلاب چوک میں ایک گٹر پائپ لائن کے پھٹنے سے پھیل رہی ہے لیکن شہر کی مونسپل کمیٹی کا دعویٰ ہے کہ ایسی کوئی گٹر پائپ لائن نہیں پھٹی ہے۔

دوسری جانب حکام نے عوام کو تسلّی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ا س بدبو کے بارے میں پریشانی یا تشویش کی کوئی بات نہیں ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین نےحکام کو ان کی اس تسلّی پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ ’ جب بھی حکام کسی بات کی تردید کرتے تو ہمیں معلوم ہوتا ہے اس میں کوئی سچائی ہے اور ہمیں اس طرح ہی بہت سے چیزوں کے بارے میں علم ہوتا ہے۔‘

کچھ صارفین نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ ’ یہ بدبو بدعنوانی کرپشن، چوری، فراڈ اور جبر کی ہے۔‘

تازہ ترین