• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کیخلاف آسٹریلیا کے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان

آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیئے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بعد آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ون ڈے سیریز 12 جنوری سے کھیلی جائے گی جس کے لیئے میزبان ملک نے اپنی 14 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

ایرون فنچ ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ ٹیم کے باقی کھلاڑیوں میں پیٹر سڈل، عثمان خواجہ اور نیتھن لائن کی واپسی ہو ئی ہے ، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

ٹریوس ہیڈ ، ڈی آرچی شارٹ ،کرس لین اور بین میکڈرمٹ کوبھی آسٹریلوی ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے ،جبکہ گلین میکسویل کو ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے۔

تازہ ترین