• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن ، چڑیا گھر میں جانوروں کی سالانہ گنتی کا آغاز


لندن کے چڑیا گھر میں جانوروں کی سالانہ گنتی کا آغاز ہو گیا ہے جس کے تحت چڑیا گھر میں موجود تمام جانوروں ،پرندوں اور آبی حیاتیات کی گنتی کی جائے گی۔

اس سال چڑیا گھر میں چرند،پرند اور آبی حیاتیات سمیت سات سو سے زائد نسلوں کے تقریباََ 19ہزار جانور موجود ہیں جن کی گنتی سمیت ا ن کی صحت اور وزن کی جانچ پڑتال بھی کی جائے گی۔

واضح رہے ہر سال کے آغاز پر شروع ہونے والی اس شماری کے تحت چڑیا گھر انتظامیہ اپنے کمپیوٹر ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرتی ہے اور نئے آنے والے جانوروں کا ڈیٹا شامل کرتی ہے ۔

اس دوران جانوروں کی خوب آؤ بھگت بھی کی جاتی ہے۔

تازہ ترین