• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا کی شادی کی ان دیکھی تصاویر ، ویڈیوز


گزرے برس کے اختتام پر ہونے والی’ بگ ویڈنگ‘ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑااور امریکی گلوکار نک جونس کی تھی جس کی اب تک کی ان دیکھی تصاویر اور ویدیوز انٹرنیٹ پر آن لائن ہو گئی ہیں۔

پریانکا نے اپنی شادی کی کچھ تصاویر اندٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔


پریانکا چوپڑا کا عروسی جوڑا تیار کرنے والے امریکی ڈیزائنر راف لارن نے ’عیسائی‘ رسم و رواج کے تحت اس عروسی جوڑے کی تیاری کی ویڈیو شیئر کی ہے۔


راف لارن کے میگزین نے اس جوڑے کی تیاری کی تمام تفصیلات سے آگاہ کیا ہے ، میگزین کے مطابق اس جوڑے کو 15 ماہرین نے مل کر تیار کیا ، اس میں کڑھائی کی مختلف اقسام کا استعمال کرتے ہوئے ہاتھ سے کاڑھا گیا، اس میں 32 ہزار سیکیوئنز، پانچ ہزار چھ سو موتیوں اور گیارہ ہزار چھ سو کرسٹلز پروئے گئے۔

اس جوڑے کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں پریانکا کی خاص فرمائش پر شادی کی تاریخ اور ان کے دولہے راجا کا نام بھی کاڑھا گیا تھا۔


ڈیزائنر کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی پوسٹ میں پریانکا کا جوڑے کی فٹنگ چیک کرنے کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ نک جونس کا ڈریس بھی اسی دیزائنر کے ہاتھوں تیار کیا گیا تھا۔



تازہ ترین