• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڈنی ٹیسٹ ،بھارت نے 622رنز پر اننگ ڈکلیئر کردی

سڈنی ٹیسٹ میں بھارت نے 622رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی ، دوسرے دن کھیل کے اختتام تک میزبان ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 24 رنز بنالیے ہیں۔


سڈنی ٹیسٹ کا دوسرا روز بھی بھارتی بلے بازوں کے نام رہا جنہوں نے آسٹریلوی بولرز کی جم کر پٹائی کی، چتیسور پجارا نے 130 رنز سے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا اور شاندار 193 رنز کی اننگز کھیلی۔

بھارت کی جانب سے ساتویں پوزیشن پر بیٹنگ کرنے والے ریشب پانت نے بھی کینگروز بولروں کو تختہ مشق بنائے رکھا اور ایک چھکے اور 15 چوکوں کی مدد سے 159 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی اور جدیجا 81 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد بھارت نے اننگز ڈکلئیر کردی۔

رشب پنٹ 159 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل آسٹریلیا میں سنچری بنانے والے پہلے ایشائی وکٹ کیپر بن گئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے 4، جوش ہیزلی وڈ نے 2 اور مچل اسٹارک نے ایک وکٹ حاصل کی۔

میزبان ٹیم کی جانب سے مارکس ہیرس اور عثمان خواجہ نے اننگز کا آغاز کیا اور دوسرے روز کھیل کے اختتام تک ہیرس 19 اور خواجہ 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کو 4 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے اور سیریز بچانے کے لیے آسٹریلیا کو سڈنی ٹیسٹ لازمی جیتنا ہوگا۔

تازہ ترین