• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور اس نے 4 وکٹ کے نقصان پر 188 رنز بنا لیے ہیں، اس کو پاکستان کے اسکور 177 رنز کے جواب میں 11  رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

دوسرے دن کا کھیل جب شروع ہوا تو ہاشم آملہ کو 24 کے انفرادی اسکور پر محمد عباس نے بولڈ کیا،اس کے بعد بروئن کو شاہین شاہ نے آؤٹ کیا انہوں نے 13 رنز بنائے۔۔

تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈپلوسی نے گزشتہ روز ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو پوری ٹیم 177 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

دوسری جانب جنوبی افریقا نے پراعتماد انداز میں اپنی اننگ کا آغاز کیا اور پہلے دن کھیل کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دی تھی جس کے بعد میزبان ٹیم کو تین میچز پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

تازہ ترین