• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن دور دراز علاقوں میں غریب اور نادار افراد کو صحت اور تعلیم کے شعبے میں بہترین خدمات فراہم کررہی ہے ،مستقبل میں سیف کے ساتھ مشترکہ منصوبے شروع کریں گے۔

پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے شاہد آفریدی فاونڈیشن کو ایمبولینس کی فراہمی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل ان کی تنظیم سیف کو جدید ترین ایکسرے مشینوں کےعلاوہ الڑا ساونڈ اور ای سی جی مشینیں بھی فراہم کرچکی ہے۔

اس موقع پر پی جے بی سی سندھ کے ڈائریکٹر اشفاق احمد نے کہا کہ دیگر کاروباری تنظیموں کو بھی پاک جاپان بزنس کونسل کی طرز میں شاہد آفرید ی کے ساتھ مل کر غریب اور نادار افراد کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے ۔

اشفاق احمد نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں غربت میں اضافہ ہورہا ہے باوجود حکومتی کوششوں کے معاشرے کے ہر فرد کے غریب اور نادار افراد کی فلاح و بہبود کے لیے کردار ادا کرنا چاہے اور وہ خود رانا عابدحسین اور شاہد آفریدی کے ساتھ مل کر اس مشن کو آگے بڑھائیں گے۔

اس موقع پر سینئر سیاستداں نہال ہاشمی نے پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین اور ڈائریکٹر اشفاق احمد کی شاہد آفریدی فاونڈیشن کے لیے کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

تقریب سے خظاب کرتےہوئے عالمی شہرت یافتہ اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے کہاکہ ان کو یقین تھا کہ رانا عابد حسین نے جو بھی وعدے شاہد آفریدی فاونڈیشن کے لیے کیے ہیں وہ ضرور پورے ہونگے جبکہ جاپان میں ان کی جانب سے شاندار تقریب بھی مدتوں یاد رہے گی جبکہ ان کی جانب سے شاہد آفریدی کے کوہاٹ کے اسپتال کے لیے جدید ترین ایکسرے اور الٹراساونڈ مشینیں صدقہ جاریہ کی اہم کاوش ہیں جبکہ ان کے ساتھ اشفاق احمد کی کوششیں بھی قابل قدر ہیں ۔

اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے شاہد آفریدی اور پاک جاپان بزنس کونسل کے خدمات کی تعریف کی ۔تقریب سے عالمی شہرت یافتہ سابق کپتان یونس خان سمیت کئی نامور شخصیات بھی تقریب میں موجود تھیں۔

تازہ ترین