• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب ریفرنسز، نواز کیخلاف اپیلوں پراعتراضات دور

نیب نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کی سزا بڑھانے اور فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے خلاف اپیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کردیے۔

سردار مظفر عباسی کی سربراہی میں نیب کی پراسیکیوشن ٹیم نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کی سزا میں اضافے جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے خلاف اپیلوں پر رجسٹرار آفس کے تکنیکی اعتراضات دور کر دیے۔

رجسٹرار آفس نے نیب کی اپیلوں پر دستاویزات نامکمل ہونے سمیت متعدد تکنیکی اعتراضات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپیلوں کے ساتھ بیان حلفی نہیں لگایا گیا۔

پراسیکیوٹر نیب نے رجسٹرار آفس کو مطمئن کیا کہ سٹیٹ اپیل کے ساتھ بیان حلفی نہیں لگایا جاتا۔ چیئرمین نیب کی طرف سے جاری اتھارٹی لیٹر کافی ہے۔

دوسری جانب العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر ایک بار پھر اعتراض عائد کرتے ہوئے رجسٹرار آفس نے نواز شریف کے وکلا کو آگاہ کیا ہے کہ درخواست کے ساتھ منسلک بعض دستاویزات مدہم اور پڑھنے کے قابل نہیں ہیں۔

تازہ ترین