• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کراچی: جعلی اکاؤنٹس کے بعد جعلی مقدمہ بھی سامنے آگیا

کراچی: جعلی اکاؤنٹس کے بعد جعلی مقدمہ بھی سامنے آگیا
فائل فوٹو

کراچی میں جعلی اکاؤنٹس کے بعد جعلی مقدمہ بھی سامنے آگیا،مدعی مقدمہ نے عدالت میں پول کھول دیا۔

پولیس نے ڈکیٹی کے ملزم وسیم عباس کو اے ٹی سی میں پیش کیا،مدعی مقدمہ سید زاہد علی شاہ نے عدالت کے روبرو پولیس ایف آئی آر کو جعلی قرار دے دیا۔

مدعی مقدمہ نے کہا کہ نہ ڈکیتی ہوئی،نہ مقدمہ درج کرایا،نہ ملزم کو دیکھا،ملزم کو میرے سامنے گولی مارکر گرفتار کیا،پولیس نے زبردستی مقدمے کا مدعی بنایا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ڈکیتی کا واقعہ 29 نومبر 2018ء کو پیش آیا،ذرائع کے مطابق اسپتال پہنچنے پر ملزم  وسیم عباس کو 3 گولیاں لگی پائی گئیں۔

پولیس نے مزید کہا کہ ملزم کے خلاف 2 مقدمات تھانہ سرجانی میں درج ہیں، جن میں اقدام قتل،ڈکیتی،پولیس مقابلہ اور ناجائز اسلحہ رکھنے کی دفعات کا اندراج ہوا ہے۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم رکشہ ڈرائیور اور 5 بچوں کا باپ ہے، غلط ایف آئی آر کاٹنے پر پولیس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ملزم وسیم عباس نے عدالت میں بتایا کہ مجھ بے گناہ کو کیس میں پھنسایا گیا،گھر کی چھت پر سو رہا تھاکہ گولی لگ گئی،پولیس کو بتایا کہ مجھے گولی لگی ہے تو انہوں نے مجھے موبائل میں ڈال دیا، جس کے بعد مجھے مزید 2 گولیاں ماری گئیں،مجھے انصاف چاہیے۔

عدالت نے ملزم کو گرفتار کرنے والے افسر ہیڈ کانسٹیبل راجہ شبیر کو طلب کرلیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین