• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بی جے پی کی الیکشن حکمت عملی، گھر کے بھیدی نے بھانڈا پھوڑ دیا

بھارتیہ جنتا پارٹی نے 2019ء کے انتخابات میں جیت کےلئے کیا کرنا ہے؟ گھر کے بھیدی نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

بی جی پی کے سینئر رہنما سبرامنیم سوامی نے بھارت میں ہندو انتہا پسندی کو بڑھاوا دینے اور مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی سازش بے نقاب کردی۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں سبرامنیم سوامی نے کہا کہ مسلمانوں کو تقسیم اور ہندوں کو متحد کیا جائے، مسلمانوں کو تقسیم کرنے کے لیے 3 طلاقوں کے بل کا معاملہ عورتوں کا ووٹ بینک الگ کرسکتا ہے۔

انہوں نے بی جے پی کی قیادت کو مشورہ دیا کہ انتخابی مہم میں معاشی پرفارمنس کے بجائے ہندو ازم ابھارنے پر کام کیا جائے، انتخابات کام پر نہیں جذبات پر جیتے جاتے ہیں۔

بی جے پی رہنما نے اعتراف کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی 2014ء کے انتخابات کارکردگی پر نہیں عوام کے جذبات بھڑکا کر جیتی تھی، اقتصادی کارکردگی سے نہیں دنیا بھر میں الیکشن جذبات سے جیتے جاتے ہیں،کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن نہ نرسیما راؤ اور نہ ہی واجپائی جیتے تھے۔

دوران انٹرویو انہوں نے وزیراعظم نریند مودی کی سیاسی و انتخابی حکمت عملی کا بھانڈا پھوڑ دیا اور کہا کہ آر ایس ایس کے ساتھ مل کر بے جے پی نے مسلمانوں کا ووٹ بینک تقسیم کرنے کی حکمت عملی بنائی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین