• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کنگنار رناوت نے جنسی ہراسانی پر پہلی ایف آئی آر کب درج کرائی تھی؟

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت خواتین سے متعلق ایشوز پر کھل کر بولتی ہیں، اس لئے بالی ووڈ میں اُن کا شمار نڈر اور جراتمند خواتین میں ہوتا ہے۔


کنگنا رناوت ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’منی کرنیکا: جھانسی کی رانی‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، اس فلم میں انہوں نے مرکزی کردار کے ساتھ ساتھ کیمرے کے پیچھے بھی فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ہیں۔

حیدرآباد میں فلم کی پروموشن کے دوران کنگنا رناوت نے انکشاف کیا کہ انہوں نے جنسی ہراسانی پر پہلی ایف آئی آر 16سال کی عمرمیں دراج کرائی تھی۔

بھارتی اداکارہ کا کہناتھا کہ جن لوگوں کو اختیارات کی ضرورت ہے اُنہیں اختیار دینا چاہئے، لیکن ضروری نہیں کہ ہرایک کو اس کی ضرورت ہو۔

فلم ’منی کرنیکا:جھانسی کی رانی‘ 25جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین