• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ایوان نمائندگان نے شٹ ڈائون ختم کرنے کا بل منظورکرلیا

امریکی ایوان نمائندگان کا چارج سنبھالتےہی ڈیموکریٹس نے امریکی صدرٹرمپ کے سرحدی دیوار کی فنڈنگ کےمعاملے پر13روز سے جاری جزوی سرکاری شٹ ڈاون ختم کرنے کابل منظورکرلیا۔

وسط مدتی انتخابات کے بعد امریکی ایوانِ نمائندگان کا کنٹرول ٹرمپ مخالف سیاسی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی نے سنبھالتے ہی جزوی سرکاری شٹ ڈاون ختم کرنےکابل منظور کرلیا ۔ایوان نمائندگان میں بل 239اور192 کے فرق سے منظورہوا،جس میں 5ریپبلکنز نےبھی ووٹنگ میں ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا۔

ایوان نمائندگان نے سرحدی دیوار کیلئےصدرٹرمپ کی فنڈنگ کامطالبہ مسترد کرتے ہوئےکہا کہ کوئی اضافی فنڈنگ نہیں کی جائےگی،امریکی صدرٹرمپ نےسرحدی دیوارکی تعمیر کیلئےاضافی 5بلین ڈالرفنڈنگ کامطالبہ کیاتھا،اس معاملے پر جزوی سرکاری شٹ ڈاون 13روز سےجاری ہے۔

تازہ ترین