• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

طویل القامت نصیر سومرو کی طبیعت میں بہتری آگئی

دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل پاکستان کے نصیر سومرو کی طبیعت میں بہتری آگئی ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق سردی سے نصیر سومرو کے پھیپھڑے متاثر ہوئے تھے،انہیں ذیابیظس کا مرض بھی لاحق ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق پاکستان میں فضائی آلودگی کے باعث لوگوں کو اس مرض کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

نصیر سومرو کو کراچی کے مقامی اسپتال میں 19 دسمبر کو داخل کرایا گیا تھا،ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا کیونکہ انہیں نمکیاں اور خون میں سفید خلیوں کی زیادتی کا سامنا تھا۔

اپنی حالت میں بہتری پر میڈیا سے گفتگو میں نصیر سومرو نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ صحت مکمل طور پر اچھی ہوجائے تو نوکری پر جانے کی تیاری کروں گا۔

ڈاکٹروں نے نصیر سومرو کی حالت میں بہتری پر انہیں 2 دنوں میں اسپتال سے فارغ کئے جانے کی خوشخبری سنائی اور ساتھ ہی انہیں آرام کا مشورہ بھی دیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین